برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں معاملات خراب ہو سکتے ہیں، بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تشدد بڑھنے کے خدشات ہیں۔ برطانوی میڈیا ے مطابق لبنان چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی مدد کے لیے ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کردیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قبرص میں 700 فوجی تعینات ہیں اور برطانوی شہریوں کے لیے کمرشل پروازوں میں سیٹیں بک کرائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل نے زمینی حملہ شروع کردیا ہے، جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینک اور آرٹیلری کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کابینہ کی منظوری کے بعد زمینی پیش قدمی شروع کردے گی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے ساتھ لبنانی آرمی نے اپنے اڈے چھوڑ دیے ہیں، جبکہ ایئر فرانس نے بیروت اور تل ابیب کے لیے 8 اکتوبر تک پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
Source: social media
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ، اسرائیل میزائل نہ روک سکا، 16 افراد زخمی
ایلون مسک کا جرمن چانسلر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
جرمنی میں کرسمس بازار پر حملہ، کار ہجوم پر چڑھا دی، 2 ہلاک
یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا؛ آگ لگا دی
’غزہ میں انسانیت سوز کارروائیوں کی عالمی عدالت میں تحقیقات‘، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور
اسرائیل کے ساتھ کھلی جنگ کی حالت میں ہیں : حوثی سربراہ