International

برازیل میں نوجوان شیرنی کے پنجرے میں جا گرا، خوفناک انجام کی ویڈیو وائرل

برازیل میں نوجوان شیرنی کے پنجرے میں جا گرا، خوفناک انجام کی ویڈیو وائرل

برازیل میں ایک ہولناک واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان کو چڑیا گھر کی دیوار پھلانگ کر شیرنی کے باڑے میں داخل ہوتے اور پھر المناک انجام سے دوچار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ جیرسون دی میلیو ماتشادو ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور شیروں کا ٹرینر بننے کا خواب دیکھتا تھا۔ اسی شوق میں اس نے چھ میٹر اونچی دیوار اور حفاظتی باڑ عبور کی اور درخت کا سہارا لیتے ہوئے باڑے میں اتر گیا۔ وائرل مناظر میں دیکھا گیا کہ شیرنی لیونا شیشے کے پاس آرام کر رہی تھی جہاں عام طور پر زائرین اسے دیکھتے ہیں۔ نوجوان کے نیچے اترتے ہی شیرنی لپکی اور اسے پکڑ کر زمین پر گھسیٹ لیا۔ نوجوان اٹھ کھڑا ہوا مگر فوراً نظروں سے اوجھل ہوگیا۔ شمال مشرقی برازیل کے شہر جواو بیسوا کی مقامی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ ماچاڈو نے اتوار کی صبح ارودا کامارا پارک میں شیرنی کے باڑے میں دانستہ طور گھس گیاکیا تھا۔ حکام کے مطابق شیرنی نے اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ جواو بیسوا کے میڈیکل لیگل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ فلافیو فابریس نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ماچاڈو کی شناخت انگلیوں کے نشانات سے ہوئی جبکہ موت کی وجہ گردن کی شریانوں کو پہنچنے والی شدید چوٹوں سے خون کا بہہ جانا بنی۔ سرکاری ماحولیاتی ٹیم نے پیر کے روز چڑیا گھر کا موقع پر معائنہ کیا۔ چڑیا گھر اب تک بند ہے۔ چڑیا گھر کے ویٹرنری ڈاکٹر تیاگو نِیری نے حفاظتی معیار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ شیرنی لیونا کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ اس نے واقعے کے سیاق و سباق کے علاوہ کوئی جارحانہ رویہ نہیں دکھایا۔ حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ ماتشادو کا اقدام شاید ’’خودکشی کی کوشش‘‘ تھا۔ شہر کی چائلڈ پروٹیکشن مشیر ویرونیکا اولیویرا نے انسٹاگرام ویڈیو میں بتایا کہ وہ ماچاڈو کے ساتھ آٹھ برس تک منسلک رہیں اور وہ مکمل ادارہ جاتی نگہداشت میں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماچاڈو کی والدہ اور دادا دادی شیزوفرینیا کا شکار تھے مگر اسے کبھی وہ دیکھ بھال نہیں ملی جس کا وہ مستحق تھا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ماچاڈو شیروں کا ٹرینر بننے کا جنون رکھتا تھا۔ ایک بار وہ ہوائی اڈے کی باڑ کاٹ کر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں جا چھپا تھا کیونکہ اسے لگا کہ جہاز افریقہ جا رہا ہے۔ ماچاڈو کی رشتے دار ایکارا مینیزس نے بتایا کہ واقعے سے ایک ہفتہ قبل اس نے کہا تھا کہ اسے افریقہ جانے کے لیے پیسے جمع کرنے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی آدھی زندگی جیل میں گزارتا رہا۔ ایکارا کے مطابق ’’وہ برا لڑکا نہیں تھا صرف اسے مدد کی ضرورت تھی جو اسے کبھی نہ ملی‘‘۔ جیل افسر ادمیلسون آلفیس نے بھی انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ ماچاڈو کو 16 بار کم عمر اور بالغ مراکز میں رکھا گیا تھا۔ ’’وہ مدد کا محتاج شخص تھا مگر اس کے خاندان میں کوئی بھی اسے چاہتا نہیں تھا‘‘۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments