برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔ یاد رہے کہ برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ قبل ازیں سابق صدر بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی