امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات اور قیادت کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے سابق صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، کردوں کی حفاظت کی کوشش جاری ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مرسکتے تھے، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل لے چکے ہیں، روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کررہا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ