International

بونڈائی بیچ ’سانحہ نفرت پھیلانے کے لیے نہیں استعمال‘ ہونا چاہیے: آسٹریلیا میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم

بونڈائی بیچ ’سانحہ نفرت پھیلانے کے لیے نہیں استعمال‘ ہونا چاہیے: آسٹریلیا میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم

آسٹریلین فیڈریشن آف اسلامک کونسلز (اے ایف آئی سی) کے صدر راعتب جنید نے بونڈائی بیچ پر حملے کو ’تمام آسٹریلوی شہریوں کے لیے ایک سانحہ‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے بی بی سی ورلڈ سروس کو بتایا کہ پوری مسلم کمیونٹی ’بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس تشدد کی مذمت‘ کرتی ہے اور وہ درخواست کرتے ہیں کہ ’یہ سانحہ نفرت پھیلانے کے لیے استعمال نہیں‘ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی مسلمان (ایسے کسی واقعے کا) ذمہ دار ہوتا ہے تو کمیونٹی کی طرف سے ایسے عمل کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے باوجود بھی اکثر فیصلہ سنانے میں جلدی کی جاتی ہے اور پورے گروہ کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جاتا ہے۔‘ راعتب جنید نے مزید کہا کہ کچھ لوگ چند افراد کی سرگرمیوں کا ’الزام اب بھی مسلمانوں پر لگا رہے ہیں۔‘ ’اس سے نہ صرف کمیونٹیز کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قومی اتحاد کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب ہمیں متحد ہونا چاہیے۔‘ ’ہم پوری قوم کے ساتھ دکھ منا رہے ہیں۔ یہ ایک نا سمجھ آنے والا پُرتشدد عمل تھا، جس سے پوری کمیونٹی کو دھچکہ پہنچا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments