سہارنپور:29مئی:اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قطب پور کسینی میں معصوم کا اس کی دادی نے منھ دبا کر اور بلیڈ سے گلا ریت کر قتل کردیا۔پولیس نے جب دادی سریتا سے پوچھا کی پوتی کو کیسے اور کیوں مارات و اس نے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے اس کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ وہ بہو کو پھنسانا چاہتی تھی۔ آج علی الصبح تقریبا چار بجے جب اسے لگا کہ سب سورہے تھے تب بلیڈ اٹھایا اور چارپائی پر آکر سب سے پہلے پوتی کا منھ دبایا اس کے بعد دھیرے سے بلیڈ سے گلا ریت دیا۔ منھ تب تک دبا کر رکھا جب تک معصوم اشیکا کی سانسیں نہیں رک گئیں۔ دن نکلنے پر جب اشیکا کی ماں شیوانی نے اسے خون سے لت پت دیکھا تب ملزم دادی نے ایسا برتاو¿ کیا کہ جیسے شیوانی نے ہی اپنی بچی کا قتل کردیا ہو۔ پولیس کے سامنے بھی شیوانی پر سنگین الزام لگائے ۔ بچی کی ماں نے دی تحریر میں بتایا کہ سسر نے بلیڈدیا، نند کھڑی دیکھ رہی تھی اور ساس نے گلا کاٹ دیا۔ اشیکا کے چچاروہت نے بتایا کہ وہ پانچ بھائی ہیں۔ راجن تیسرے نمبر کا بھائی ہے ۔ ابھی دو سال قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی۔ اشیکا پہلی اولا د تھی۔کیرل میں سیلون چلانے کی وجہ سے راجن کئی کئی ماہ میں گھر آتا ہے ۔
Source: Uni News
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے
عاشق معشوق نے ساتھ مرنے کی قسم کھائی، عاشق نے پہلے جان دے دی، محبوبہ نے فیصلہ مؤخر کر دیا
شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سینسیکس 700 پوائنٹس پھسلا، نفتی 25000 کے نیچے
کیا بی جے پی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کو پارٹی مہم کا چہرہ بنائے گی؟ حقیقت جانیں
کھڑگے نے انتخابی مہم میں فوجی آپریشن کا استعمال کرنے پر مودی کی نکتہ چینی کی
مال مشرقی ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے تباہی، 30 افراد ہلاک… ریسکیو کے لیے فوج طلب
چھتیس گڑھ :شراب کے تاجر بھاٹیہ کے گھر اے سی بی کا چھاپہ
'ممی-پاپا... میری دنیا آپ میں ہے'، لالو کے ایکشن کے بعد تیج پرتاپ کا جذباتی پوسٹ