International

بنگلادیش: طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

بنگلادیش: طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ سنیچر کی دوپہر 12 بجے کے بعد سے بڑی تعداد میں لوگ پارلیمنٹ کی عمارت کے علاقے میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ اس سے قبل صبح سے ہی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے والی سڑک پر ٹریفک روک دی گئی تھی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ 32 سال کے طالب علم رہنما کو ڈھاکا یونیورسٹی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں طلبہ تنظیم 'انقلاب مانچا' کے مقتول رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ عثمان ہادی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشاورتی کونسل کے اراکین، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما پارلیمنٹ کی عمارت کے احاطے میں پہنچے تھے۔ پارلیمنٹ کی عمارت اور آس پاس کی سڑکوں پر فوج اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) سمیت قانون نافذ کرنے والے افسران کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس نے چوکیاں قائم کر کے آنے والوں کی تلاشی لی۔ واضح رہے کہ 12 دسمبر کو ڈھاکا میں نقاب پوش حملہ آوروں نے عثمان کو سر میں گولی ماری تھی۔ 15 دسمبر کو انہیں علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز شریف عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکا پہنچائی گئی تھی۔ عثمان ہادی کے قتل پر بنگلادیش بھر میں آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments