International

بنگلادیش میں انتخابی مہم کا وقت ختم

بنگلادیش میں انتخابی مہم کا وقت ختم

بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اب کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار انتخابی سرگرمی نہیں کر سکیں گے۔ بنگلادیش میں عام انتخابات سے قبل ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ 12 فروری کو پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی مہم کے دوران بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP)، جماعتِ اسلامی اور نیشنل سٹیزن پارٹی (NCP) سمیت بڑی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکا، چٹا گانگ، سلہٹ اور ملک کے دیگر شہروں میں بڑی ریلیاں نکالیں۔ بنگلادیش حکام نے دارالحکومت ڈھاکا سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 793 ہے، جن میں مردوں کی تعداد 6 کروڑ 48 لاکھ 80 ہزار اور خواتین کی تعداد 6 کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ 45 لاکھ 70 ہزار افراد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ عام انتخابات میں 2 ہزار 34 امیدوار میدان میں ہیں جبکے 51 سیاسی جماعتوں کے1 ہزار 759 امیدوار اور 275 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ انتخابات میں پوسٹل بیلٹس کے ذریعے 13 لاکھ 50 ہزار ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔ بنگلادیشی حکام نے مزید بتایا ہے کہ سفید بیلٹ قومی اسمبلی کے لیے اور گلابی بیلٹ ریفرنڈم کے لیے ہو گا جبکہ ملک بھر میں 42 ہزار 768 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے ہیں۔ انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج، پولیس سمیت 10 لاکھ اہلکار تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ان انتخابات کا انعقاد شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کے بعد پہلی بار ہورہا ہے، ملک میں ابھی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments