بنگلہ دیش میں 13واں پارلیمانی الیکشن 12 فروری 2026 کو ہوگا۔ بنگلہ دیش کے چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے جمعرات کی شام الیکشن شیڈول کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 12 فروری کو صبح 7ـ30 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بارووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا ہے کیونکہ اسی دن ریفرنڈم بھی ہورہا ہے۔ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ اس الیکشن میں شامل نہیں ہوپائے گی، کیونکہ اس پرپہلے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔ جولائی چارٹرکونافذ کرنے کے لئے 12 فروری کوریفرنڈم بھی ہوگا۔ جولائی چارٹرآئینی اصلاحات سے متعلق ایک دستاویزہے، جس کا مقصد ملک کی سیاست اورحکمرانی کے نظام میں تبدیلی لانا ہے۔ بنگلہ دیش میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 29 دسمبرتک پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ 30 دسمبر سے 4 جنوری تک پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ 4 جنوری تک کاغذات نامزدگی کا انتکاب 4 جنوری تک کیا جائے گا۔ 18 جنوری تک اپیل نمٹارے کا پروگرام مجوزہ ہے۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 20 جنوری ہے۔ 21 جنوری کو الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔ 12 فروری کو ووٹنگ کی تاریخ متعین ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس بار12.8 کروڑرائے دہندگان حکومت منتخب کرنے کے لئے اپنے حقوق کا استعمال کریں گے۔ ان میں 6.48 کروڑمرد اور6.28 کروڑخواتین رائے دہندگان شامل ہیں۔ ضابطہ اخلاق کوبرقراررکھنے کے لئے ہرضلع میں ڈی سی (کلکٹر) کی تعیناتی کی جائے گی۔ 30 ہزاراین آربی (نان ریزیڈنٹ بنگلہ دیش) رائے دہندگان بھی الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ پارلیمانی انتخابات کا بیلٹ پیپرسفید ہوگا اورریفرنڈم کا بیلٹ پیپرگلابی ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، اس بار56 جماعتیں الیکشن لڑنے کے لیے تیارہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل مقابلہ بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی)، جماعت اسلامی اورنوتشکیل شدہ این سی پی (نیشنل سٹیزن پارٹی) کے درمیان ہے۔ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ کو5 اگست 2024 کو وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔ اس تشدد میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ بعد ازاں محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔ شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ