بنگلادیش الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ہونے والے 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیے۔ بنگلادیش پارلیمانی انتخاب میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی جس میں بی این پی سب سے آگے ہے جو 209 نشستوں پر کامیاب رہی۔ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور نیشنل سٹیزن پارٹی 6 نشستیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی۔ اسلامی اندلون بنگلادیش ایک نشست حاصل کر سکی۔ بنگلادیش خلافت مجلس نے 2 نشستیں حاصل کیں جب کہ لافت مجلس اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی ایک ایک نشست ہے۔ آزاد امیدواروں نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ چٹاگانگ کے چند حلقوں کے نتائج عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 59.44 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ بنگلا دیش کے ممکنہ وزیر اعظم طارق رحمان نے کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام خود کو محفوظ تصور کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ طارق رحمان نے خواتین کے حقوق اور معاشرے میں ان کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس لیے ہماری جماعت ان کی فلاح و بہبود اور ترقی پر خصوصی توجہ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ