International

بنگلہ دیش : سزا یافتہ وزیر اعظم حسینہ واجد کے بینک لاکر سے 10 کلو سونا برآمد

بنگلہ دیش : سزا یافتہ وزیر اعظم حسینہ واجد کے بینک لاکر سے 10 کلو سونا برآمد

بنگلہ دیش کے انسداد بد عنوانی کے حکام نے بنگلہ دیش کی عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے بنک لاکر سے دس کلو گرام سونا پکڑا ہے۔ سونے کی مالیت کا اندازہ 13 لاکھ ڈالر ہے۔ عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت بھاگ جانے والی حسینہ واجد کو اسی ماہ جنگی جرائم اور شہریوں کے قتل کے سلسلے میں بنگلہ دیشی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ تاہم وہ اس وقت بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔ عدالت کی طرف سے سزائے موت کے اعلان کے بعد بھی بنگلہ دیش کی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔ ادھر بدھ کے روز بنگلہ دیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حساس یونٹ سنٹرل انٹیلی سیل بنک کے لاکر سے سونا ضبط کیا ہے۔ ان کے اکاونٹس اور لاکرز کو ماہ ستمبر میں سر بمہر کر دیا گیا تھا۔ یہ اقدام ضبطی عدالت حکم کے تحت کیا گیا ہے۔ سی آئی سی کے مطابق برآمد کردہ سونے کی مقدار 9.7 کلو گرام ہے۔ حکام نے اس امر کا اظہار اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے۔ لاکر میں سونے کے سکے اور زیورات بھی تھے۔ علاوہ ازیں توشہ خانہ کے تحائف بھی ملے ہیں۔ نیشنل بورڈ آف ریونیو ٹیکسوں سے متعلق تحقیقات بھی کررہا ہے۔ بنگلہ دیش میں ان دنوں نئے انتخابات کی مہم جاری ہے جبکہ اپنے دور حکومت میں مخالفین کو پھانسی چڑھانے والی وزیر اعظم جلا وطن ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments