International

بنگلہ دیش میں ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں صحافی کی گرفتاری

بنگلہ دیش میں ’ریاست کے خلاف سازش‘ کے الزام میں صحافی کی گرفتاری

بنگلہ دیش پولیس نے ایک سینیئر صحافی کو مبینہ ’ریاست مخالف سرگرمیوں‘ کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس پر معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ گرفتاری فروری میں ہونے والے اہم انتخابات سے قبل ہوئی ہے۔ یہ گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد پہلا الیکشن ہوگا۔ انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس میں پروپیگنڈا کر رہے تھے اور عوامی لیگ کو دوبارہ فعال کرنے کی سازش کر رہے تھے۔ عبوری حکومت نے مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے تحت حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی تھی جسے ہیومن رائٹس واچ نے ’ظالمانہ‘ قرار دیا۔ دارالحکومت ڈھاکہ کے اُتّرا ویسٹ پولیس سٹیشن کے انچارج قاضی محمد رفیق نے کہا کہ ’انیس عالمگیر کو ریاست کے خلاف سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘ پولیس دستاویزات میں عالمگیر کے ساتھ تین دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں جن میں اداکارہ مہر افروز شاون بھی شامل ہیں۔ حقوق کی تنظیم ’عین و سلیش کیندرا‘ نے گرفتاری کی مذمت کی۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک ایسا قانون جو اصل میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، اظہارِ رائے اور صحافت کے خلاف استعمال کرنا ایک جمہوری ریاست کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ یہ اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ ہے۔‘ بنگلہ دیش میں صحافت کی آزادی طویل عرصے سے خطرے میں رہی ہے اور حسینہ کے دور کو جنوبی ایشیائی ملک میں میڈیا آزادی کے لحاظ سے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق 2025 میں پریس آزادی کے لحاظ سے بنگلہ دیش 180 ممالک میں سے 149ویں نمبر پر ہے جو ایک سال پہلے 165 تھا۔ لیکن آر ایس ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ شیخ حسینہ کے زوال کے بعد 130 سے زیادہ صحافیوں کو ’بے بنیاد عدالتی کارروائیوں‘ کا سامنا کرنا پڑا اور پانچ کو حراست میں لیا گیا۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments