بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی، حسینہ واجد حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی۔ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف پچھلے ماہ طلبا نے احتجاج کیا تھا، طلبا مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بنگلادیش میں طلبا نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج کیا تھا، بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کےلیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے۔
Source: Social Media
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
لاہور والٹن دھماکہ کی آواز