بنگلہ دیش کے متوقع وزیرِاعظم طارق رحمان نے دو دہائیوں بعد اپنی جماعت کی اقتدار میں واپسی پر معیشت کی بحالی، امن و امان کے قیام اور گڈ گورننس کو اپنی اولین ترجیحات قرار دے دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اپنی جماعت بنگلہ دیش نشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد سنیچر کو اپنے پہلے عوامی بیان میں طارق رحمان نے ملک کو درپیش مسائل کا اعتراف کیا۔ ایک میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ’ہمیں انتہائی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ملک کی معیشت کو سنبھالنا ہے اور اچھی طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’یہ جیت بنگلہ دیش کی ہے، یہ جیت جمہوریت کی ہے، یہ ان لوگوں کی جیت ہے جو جمہوریت کی تمنا رکھتے ہیں اور جنہوں نے اس کے لیے قربانیاں دی ہیں۔‘ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر طارق رحمان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں۔ اس موقعے پر انہوں نے خارجہ پالیسی کے حوالے سے بھی اہم اشارہ دیتے ہوئے چین کو ایک ’ترقیاتی دوست‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں مل کر کام کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات طارق رحمان کی نئی حکومت کے لیے ناگزیر ہوں گے۔ واضح رہے کہ جمعے کو سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق بی این پی نے پارلیمان میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی سنہ 2024 میں ’جنریشن زی‘ کی قیادت میں ہونے والی اس عوامی تحریک کے بعد سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کو اقتدار چھوڑ کر ملک سے جانا پڑا تھا۔ نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت نے طارق رحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس نتیجے کو بنگلہ دیش کی تاریخ میں جمہوری منتقلی کا ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ