مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 میں گدھے کی اینٹری نے نیا ہنگامہ برپاکر دیا۔ بگ باس کے جاری سیزن میں ’گدھراج‘ نامی گدھے کی اینٹری ہوئی جس کے بعد سے سلمان خان اور بگ باس کیلئے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات بھی اٹھائے جا ر ہے ہیں۔ میڈیا کے مطابق بگ باس کے شو میں گدھے کے استعمال پر سلمان خان کو جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا انڈیا نے خط لکھ دیا ہے۔ سلمان خان کو لکھے گئے خط میں پیٹا انڈیا نے بگ باس کے گھر میں گدھے کو رکھنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پیٹا انڈیا کے خط کے مطابق انہیں بگ باس میں گدھے کے استعمال کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں، یہ شکایات درست ہیں جنہیں قطعی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خط میں پیٹا انڈیا نے زور دیا ہے کہ سلمان خان ریئلٹی شو کے پروڈیوسرز کو شو میں جانوروں کو تفریح کے لیے استعمال نہ کرنے پر قائل کریں۔ ساتھ ہی تنظیم نے گدھے کو دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ پُرامن زندگی گزارنے کیلئے محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ بگ باس کا سیزن 18 سلمان خان کی میزبانی میں رواں ماہ سے بھارتی چینل پرنشر کیا جارہا ہے۔
Source: social media
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
پشپا 2 نے یش کی ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
ناگا چیتنیا کے پیر چھونے پر سوبھیتا تنقید کی زد میں
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
طبلہ نواز ذاکر حسین کی زندگی کے دنیا سے اوجھل پہلو سامنے آگئے
پشپا 2 نے ٹرپل آر کی مجموعی کمائی کا ریکارڈ 11 دن میں ہی توڑ دیا
گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ
اے آئی نے برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی جسامت پرفیکٹ قرار دیدی
سکندر کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کرنے کا اعلان
سوناکشی سنہا کی ظہیر کے ساتھ موج مستیاں، ویڈیو سامنے آگئی
الو ارجن کی گرفتاری کا مقصد پشپا 2 کی پبلسٹی اور زیادہ کمائی تھی، رام گوپال ورما
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے ہندستانی مارکیٹ میں 825 کروڑ روپے کمائے