International

بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر ایک پناہ گزین کی لازمی جانچ ہو گی: امریکی صدر

بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر ایک پناہ گزین کی لازمی جانچ ہو گی: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈ کے ممبران پر حملہ دہشت گردی ہے، نیشنل گارڈ پر حملے میں ملوث شخص اس کی قیمت چکائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن دور میں داخل ہوئے ہر ایک پناہ گزین کی لازمی جانچ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والا مشتبہ شخص بھی شدید زخمی ہے۔ تینوں زخمی اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی سمیت حکام کی بریفنگ کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ حملہ آور اکیلا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے چند بلاکس کے فاصلے پر دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملہ آور کو جانور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے قیمت چکانی پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد نیشنل گارڈ کے دستے کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل گارڈ کے 500 اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ سابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر واشنگٹن حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔ باراک اوباما نے لکھا کہ میں اور مشیل واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کےلیے دعا کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments