نئی دہلی: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے اپنے بھاری اور صوابدیدی ٹیرف کو ختم کرنے کے باوجود، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہندستان کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ فیصلے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا، "ہندستان کے ساتھ معاہدہ جاری ہے"۔ ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "میرے خیال میں بھارت کے ساتھ میرے تعلقات شاندار ہیں اور ہم بھارت کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔ بھارت نے روس سے ہاتھ کھینچ لیا، بھارت روس سے تیل حاصل کر رہا تھا۔ اور وہ میری درخواست پر پیچھے ہٹ گیا، کیونکہ ہم اس خوفناک جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر ماہ 25,000 لوگ مر رہے ہیں۔" امریکی صدر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے تعلقات "بہت اچھے" ہیں۔ ٹرمپ نے پھر اس دعوے کو دہرایا کہ انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں ٹیرف کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ روک دی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ " جیسا کہ آپ جانتے ہیں میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کو بھی روکا، وہاں 10 طیارے مار گرائے گئے، وہ جنگ جاری تھی اور شاید جوہری جنگ میں تبدیل ہو جاتی اور ابھی کل ہی پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں (بھارت اور پاکستان) روک کر 35 ملین جانیں بچائیں"۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ