Activities

بانسبیڑیا ہگلی ایمس ٹرسٹ کے تحت مفت کوچنگ برائے مقابلہ ذاتی امتحانات میں داخلے کا سلسلہ جاری

بانسبیڑیا ہگلی ایمس ٹرسٹ کے تحت مفت کوچنگ برائے مقابلہ ذاتی امتحانات میں داخلے کا سلسلہ جاری

سال 2017 میں قائم کردہ ضلع ہگلی کے بانسبیڑیا آی ایم ہائی مدرسہ میں مقیم رجسٹرڈ ادارہ ہگلی ایمس ٹرسٹ کے تحت مفت کوچنگ برائے مقابلہ ذاتی امتحانات ( DEFENCE، PARA MILITARY، POLICE، SSC، PSC، BANK، RAILWAY، CTET، WBTET، WBCS، MISC SERVICES، FOOD SI، CLERKSHIP، MULTI TASKING، CHSL، CGL، CONSTABLE اور SI وغیرہ) کے نئے سیشن میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئے سیشن میں داخلہ کے خواہشمند امیدوار ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ادارہ کے آفس میں آکر فارم بھر کر داخلے کے عمل کی تکمیل کرسکتے ہے۔ واضح رہے کہ داخلہ کے وقت صرف 300 روپئے ادا کرنے ہیں اور اسکے بعد جب تک آپ کامیاب نہیں ہوجاتے ادارے سے فراہم کردہ ہر سہولیات سے مفت استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ادارہ ہذا میں ملت و برادران وطن کے سبھی خواہشمند مدھیامک پاس امیدوار داخلہ کے اہل ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی لیاقت کے حامل امیدواروں کو بھی داخلہ میں خوش آمدید ہے۔ داخلہ کے وقت گزشتہ تعلیمی لیاقت کی سند، ایک رنگین فوٹو اور 300 روپئے لے کر آنا ضروری ہے۔ادارہ ہذا کے ذریعہ مفت تعلیم، ہفتے میں سنیچر اور اتوار کو آف لائن کلاسز، ماہر اساتذہ، مخصوص امتحانات پر مبنی کریش کورس، موک ٹیسٹ، مو انٹرویو ، اسٹڈی مٹیریل، آن لائن کلاسز، آن لائن ٹیسٹ، لائبریری ، گائیڈنس و کونسلنگ، سالانہ تحریکی اجلاس اور ممتاز شخصیات کے ساتھ باہمی تعاملات جیسے سہولیات فراہم کیے جاتے ہیں۔ ابتک ادارہ ہذا سے مختلف شعبوں مثلا BSF ،BPSC اور WBBPE وغیرہ کے تحت 22 ملت و برادران وطن کے امیدوار کامیاب ہوکر بر سر روزگار ہیں۔داخلے کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے ادارہ ہذا کے کمیٹی اراکین جناب اختر رحمان(صدر) ، جناب طاہر حسین(WBCS ،نائب صدر)، جناب نصرالدین (WBES ،جنرل سیکریٹری)، قادر انصاری (WBCS)، جناب سراج عالم (سیکریٹری)، جناب شاندار عالم (اسسٹنٹ سیکریٹری)، جناب مبارک علی ناز (کوآرڈینیٹر)، جناب ابوالکلام انصاری، جناب ارشد رضا، جناب ذوالفقار علی (سیکریٹری آی ایم ہائی مدرسہ)، جناب منصور عالم، جناب انیس آعظمی ، جناب نہال فردوس رحمان، جناب صلاح الدین ، جناب ڈاکٹر محمد ضمیر(جمیل احمد جمیل) اور نیہا خاتون (سابق کوآرڈینیٹر) کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں: 9330187780، 7003670046

Source: Akhbare Mashriq News Service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments