بنگلہ دیشی طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے معاملے میں ان کے بھائی شریف عمر ہادی نے محمد یونس کی زیرِ قیادت عبوری حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عثمان ہادی کو قتل کروا کر آنے والے 12 فروری کے انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔ ڈھاکہ کے شاہ باغ میں ایک پروگرام کے دوران عمر ہادی نے کہا کہ ان کے بھائی مقررہ وقت پر انتخابات کے حق میں تھے، لیکن اب حکومت اسی قتل کو بہانہ بنا کر انتخابی عمل کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عثمان ہادی کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے کسی ایجنسی یا غیر ملکی طاقت کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب 'انقلاب منچو' کے رکن سیکریٹری عبداللہ ال جابر نے اسے جولائی بغاوت کی کامیابیوں اور ملکی خودمختاری کے خلاف ایک گہری بین الاقوامی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے، ورنہ احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ شریف عثمان ہادی 12 دسمبر کو ڈھاکہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور 18 دسمبر کو سنگاپور کے ایک اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ