ڈھاکا: بنگلادیش میں عدالت نے 7 ماہ کے بچے کو 13 سالہ ماں کی عارضی تحویل میں دے دیا ہے۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 13 سالہ لڑکی نے بچے کی تحویل کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر ڈھاکہ ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفس نے درخواست پر سماعت کی۔
کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل ایڈ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ جج محمد صائم خان نے کہا کہ قانون کے تحت سات ماہ کا بچہ فی الحال اپنی ماں کے پاس رہے گا۔
حکام نے واضح کیا کہ بچے کی مستقل سرپرستی کا فیصلہ فیملی کورٹ کرے گی۔
عدالت نے نوعمر ماں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہ کریں، جب تک کیس زیر التوا ہے، فریقین کو ہدایت کی گئی کہ عدالتی کارروائی کے دوران قانون کی پاسداری کریں۔
لیگل ایڈ حکام کے مطابق بچے کے والد نے مستقل سرپرستی کے لیے درخواست دائر کی ہے جو فی الحال فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ٹک ٹاک کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی اور دونوں نے کورٹ میرج کرلی، رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لڑکی نے 11 سال کی عمر میں شادی کی اور 12 سال کی عمر میں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔
لڑکی نے الزام لگایا کہ سسرال میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر سے نکالتے وقت بیٹے کو بھی چھین لیا گیا۔
واضح رہے کہ اس کیس نے بنگلادیش میں بچوں کی شادی، نابالغ ماؤں کی فلاح و بہبود اور بچوں کی تحویل کے قوانین پر بحث چھیڑ دی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments