بالی ووڈ اداکار گووندا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی اداکار کی ساکھ مکمل طور پر بے داغ نہیں ہے۔ 62 سالہ گووندا نے ایک انٹرویو میں استفسار کیا کہ ’بالی ووڈ میں کس کا نام بالکل بے داغ ہے؟‘ہر اداکار کو کسی نہ کسی مرحلے پر تنقید، تنازع اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے امیتابھ بچن ، راجیش کھنہ اور عامر خان کی مثال دی اور کہا کہ اتنے بڑے اسٹار اداکار بھی اس دور سے گزرے ہیں جب ان پر تنقید ہوئی یا انہیں نظر انداز کیا گیا۔ اداکار نے مزید کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ایک اداکار زندگی کے ان مشکل مراحل سے کیسے باہر نکلتا ہے، ہاں کسی اداکار کو اس کے کام کے معیار کی وجہ سے ضرور سراہا جاسکتا ہے۔ گووندا نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ میں یہ ممکن نہیں کہ کسی اداکار کی شہرت یا امیج مکمل طور پر ہر قسم کے تنازع سے پاک ہو۔ وہ 1990ء کی دہائی میں بالی ووڈ کے برے اسٹار اداکار تھے ، اُن کی کئی فلمیں کامیاب ثابت ہوئیں، اُن کی آخری فلم 2019ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ بالی ووڈاداکار کافی عرصے سے فلمی صنعت سے دور ہیں، کبھی کبھار ٹی وی شوز میں بطور مہمان شریک ہوتے ہیں ،ذاتی زندگی میں اُن کی اہلیہ سے طلاق کی افواہیں سامنے آئیں مگر بعد میں دونوں صلح ہوگئی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ