امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری کی جانے والی متنازع فائلز پر پہلی بار ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو بے گناہ لوگ ایپسٹین سے ملے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے نجی کلب مارالاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین کا معاملہ ری پبلکن پارٹی کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ سارا معاملہ اِن کی جماعت کی بڑی کامیابیوں سے دھیان ہٹانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں بل کلنٹن کو پسند کرتا ہوں، میرے اِن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی بھی تصاویر سامنے آئی ہیں، اس وقت تقریباً ہر کوئی ایپسٹین کے ساتھ میل جول رکھتا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تصاویر کے اجراء کو ’ایک برا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کلنٹن ایک مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، وہ اس صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں، ایسی تصاویر دیگر باعزت افراد کی بھی سامنے آ سکتی ہیں جو برسوں پہلے محض کسی تقریب میں ایپسٹین سے ملے تھے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بینکرز، وکلاء اور دیگر معزز لوگ صرف ایک تصویر کے سبب بھی بدنام ہو سکتے ہیں، حالانکہ ان کا ایپسٹین کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ اس بات پر ناراض ہیں کہ ایسی تصاویر جاری کی جا رہی ہیں جن سے بے گناہ افراد کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے جمعے کے روز سے ایپسٹین کیس سے متعلق فائلز اور تصاویر جاری کرنا شروع کی ہیں جن کے پہلے مجموعے میں سابق صدر بل کلنٹن کی تصاویر نمایاں طور پر شامل ہیں۔ جیفری ایپسٹین ایک امیر ترین اور بااثر امریکی شخص تھا جو کم سن لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار ہوا، وہ 2019ء میں نیویارک کی جیل میں مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا جسے سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ