Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آذربائیجان: اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، 37 افراد گرفتار

Admin
By Admin
Oct 13, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

آذربائیجان: اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، 37 افراد گرفتار
آذربائیجان: اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف مظاہرے، 37 افراد گرفتار — October 13, 2026
آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ العمل ہونے کے بعد یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے باعث طالبات کو کلاسوں میں داخلے سے روکنے، خواتین اساتذہ سے دوپٹے اتارنے کے مطالبات اور احتجاجی مظاہروں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اسکولوں کے نئے یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاج کے دوران حکام نے 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو کے ضلع قرہ داغ میں مظاہرین نے ایک اسکول کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی، جبکہ ضلع یاسامال میں ایک اسکول کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔ دونوں واقعات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کی حکومت نے 21 ستمبر کو اسکول یونیفارم سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دی تھی۔ ان قواعد کے تحت طلبہ کو ایسے لباس میں کلاسوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے جو تعلیم کی سیکولر نوعیت سے متصادم ہو یا اسکولوں کے لباس سے متعلق ضابطے کی یکسانیت کو متاثر کرے۔

6 اکتوبر سے یہی تقاضے اساتذہ کے لباس پر بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔

آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی نافذ العمل ہونے کے بعد یونیفارم قواعد کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn