International

ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کا ایران پر الزام، ایرانی فوج کی تردید

ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد آذربائیجان کا ایران پر الزام، ایرانی فوج کی تردید

آذربائیجان کے سیکرٹری پراسیکیوٹر جنرل نے جمعرات کی صبح نخچیوان کے علاقے پر ڈرون حملے کے سلسلے میں فوجداری تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ نخچیوان ایران اور آرمینیا کی سرحد کے ساتھ واقع ایک خود مختار علاقہ ہے۔ سیکرٹری پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اس حملے نے نخچیوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو شدید نقصان پہنچایا اور اس کی کارروائیوں کو جان بوجھ کر اور غیر قانونی طور پر متاثر کیا۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ڈرونز کہاں سے آئے اس بارے میں بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، تاہم یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ اس خود مختار علاقے کو ایران کی سرزمین سے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اس حملے کو اپنے ملک کے خلاف ’دہشت گردی کا عمل‘ قرار دیا اور ایران کو ’جوابدہ ٹھہرانے‘ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کیا اور کہا ہے کہ ’یہ کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے کی جا رہی ہیں تاکہ مسلم ممالک کے درمیان تعلقات میں خلل ڈالا جا سکے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments