International

ایتھوپیا: 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

ایتھوپیا: 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا

عدیس ابابا،24 نومبر:ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پیرس سے فرانسیسی موسمیاتی ادارہ ہیلی گُبی کے مطابق آتش فشاں 12 ہزار سال میں پہلی بار پھٹا ہے ۔ امریکی ماہرین ارضیات کے مطابق ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹنے کا اس سے پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے حکام نے آتش فشاں پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کا نہیں بتایا۔ ہیلی گُبّی، فعال آتش فشاں ایرٹا ایلے سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آتش فشاں سے اٹھنے والے دھوئیں کا غبار بادلوں تک جاتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments