تہران(26 فروری ): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ ملک کے رہبرِ اعلیٰ نے اسے شرعی طور پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔ صوبہ مازندران میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جب کوئی مذہبی رہنما کسی چیز کو ممنوع قرار دیتا ہے تو وہ موقف مصلحت پر نہیں بلکہ خالصتاً اعتقادی اور فقہی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ ایرانی صدر نے وضاحت کی کہ ایک سیاستدان وقت اور ضرورت کے مطابق اپنا بیان بدل سکتا ہے، لیکن ایک مذہبی رہنما اپنے عقیدے اور شرعی حکم کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے اور نہیں چاہتا کہ جنگ ہو یا حالات مزید خراب ہوں۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہیں مذاکرات سے اچھے نتائج کی توقع ہے اور وہ سپریم کمانڈر (رہبرِ اعلیٰ) کی رہنمائی میں اس عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی طاقتوں نے طویل عرصے سے ایران پر غلبہ حاصل کرنے کے منصوبے بنائے تھے، لیکن ایرانی عوام کی مزاحمت نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ اپنے خطاب کے آخر میں ایرانی صدر نے قوم کو متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی عوام مشترکہ مقصد کے لیے ایک ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ