National

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندستان کے کھیلنے پرانوراگ ٹھاکر کی وضاحت

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندستان کے کھیلنے پرانوراگ ٹھاکر کی وضاحت

نئی دہلی، 13 ستمبر: ایشیا کپ 2025 میں اتوار کے روز ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر ٹیم اس میچ میں حصہ نہیں لے گی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ مسٹرانوراگ ٹھاکر نے ہفتہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ''کسی بھی کثیر القومی ٹورنامنٹ، چاہے وہ اے سی سی ہو یا آئی سی سی، وہاں کسی بھی ملک کے لیے حصہ لینا مجبوری یا ضروری ہو جاتا ہے ۔''انہوں نے کہا، ''اگر ٹیم حصہ نہیں لے گی تو ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور اس میچ کے پوائنٹس دوسری ٹیم کو مل جائیں گے ۔'' بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہندستان ۔ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلتا ہے ۔انہوں نے کہا، ''ہم نے کئی برسوں سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہندستان ۔پاکستان کے ساتھ تب تک دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گا جب تک پاکستان ہندوستان پر دہشت گردانہ حملے بند نہیں کرتا۔''ہندستان اور پاکستان کے درمیان یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اپوزیشن بھی اس میچ کی مخالفت کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد ہندوستان ،پاکستان کے ساتھ میچ کیسے کھیل سکتا ہے ؟اس میچ کے خلاف جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی بھی دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے فوری طور پر فہرست میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments