International

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای منظر عام پر آگئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای منظر عام پر آگئے

تہران(یکم فروری 2026): ایران کے سپریم کمانڈر ایت اللہ خامنہ ای کئی ہفتوں بعد منظر عام پر آگئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی فتح کی 47ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر آج صبح امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کے ہمراہ ایرانی صدر بھی موجود تھے۔ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے مجاہد اور شہداء انقلاب کی روح کے بلندی کے لیے دعا کی، مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور یورپی لیڈر ایران میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ وہ ایران کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی معاشرے کی تقسیم چاہتے ہیں۔ یاد رہےکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے، اس حوالے سے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ یہ جنگی جہاز تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران بھی امریکا کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں سخت نتائج بھگتنے کی وارننگ جاری کرچکا ہے، پاسداران انقلاب نے بھی آج سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کررکھا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments