اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے ذریعے جس شخصیت کو بھی علی خامنائی کی جگہ سپریم لیڈر بنایا گیا اسے قتل کردیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان بدھ کے روز آیا ہے۔ یاد رہے اسرائیلی وزیر دفاع کے پیش رو یوو گیلنٹ کو جنگی جرائم کی بنیاد پر نیتن یاہو کے ہمراہ بین الاقوامی فوجداری عدالت پہلے ہی مطلوب ملزم قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ اب یوآف گیلنٹ کے جانشین اور اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز بھی اسی راستے پر ہیں۔انہوں نے بدھ کے روز کہا کہ ایران میں جسے بھی سپریم لیڈر بنایا جائےگا وہ اسے قتل کرا دیں گے۔ کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا نام کیا ہے اور کون ہے جو بھی ہوگا اسے قتل کردیا جائیگا۔ یاد رہے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو مبینہ طور پر امریکی سی آئی اے کی مدد سے اسرائیلی بمباری کے ذریعے ان کے اہل خانہ سمیت 28 فروری کو ان کے گھر میں قتل کردیا تھا۔ ایران ان دنوں ان کے جانشین کے تقرر کے لیے کوشاں ہے۔ ایک روز قبل ایران کے شہر قم میں مجلس خبرگان کے ہیڈکوارٹر کی عمارت کو بمباری کر کے تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا خیال تھا کہ خبرگان ہیڈ کوارٹر میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل جاری ہے تاہم ایرانی حکام نے ہیڈکوارٹر میں اس وقت ایسے کسی انتخابی عمل کے ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت مجلس خبرگان کا ہیڈکوارٹر خالی تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ