International

ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ ’برابری‘ کی بنیاد پر مذاکرات کی منظوری دے دی

ایرانی صدر نے امریکہ کے ساتھ ’برابری‘ کی بنیاد پر مذاکرات کی منظوری دے دی

تہران(3 فروری ): ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکا کیساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ برابری اور انصاف کی بنیاد پر مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔ ایرانی صدر کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کے دوست ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا جواب دینے کی درخواست کی تھی۔ ایکس پر پوسٹ میں صدر مسعود پزیشکیان نے لکھا میں نے وزیر خارجہ کو ہدایت کی ہےکہ وہ مناسب ماحول میں جو خطرات سے پاک ہو اس میں منصفانہ مذاکرات کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خطے کی دوست حکومتوں کی طرف سے امریکی صدر کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد کیا، یہ مذاکرات ہمارے قومی مفادات کے دائرہ کار میں ہوں گے۔ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ وہ مذاکرات کے لیے طریقہ کار اور فریم ورک تیار کر رہے ہیں جسے آنے والے دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ کئی نقاط پر کام ہو رہا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ ڈپلومیسی کے عمل کے اگلے مراحل جلد مکمل ہوجائیں گے تاہم انہوں نے مذاکرات کے مواد کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ دوسری جانب ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی عالمی خبررساں ادارے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے ہی شروع ہوجائی گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کاروں کی ملاقات کے لیے قطر، ترکیہ اور مصر انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات میں ثالثی کا کردار قطر، ترکیہ اور مصر ادا کریں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments