لندن : قبرص (سائپرس) میں برطانوی فوجی اڈے (اکروتیری) پر ایرانی ساختہ ڈرون حملے اور علاقائی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر برطانیہ اور قبرص کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع نے دو میزائل روکنے کی تصدیق کی ہے، جس سے ملکی فضائی حدود میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، مسافروں سے متعلقہ ایئرلائنز سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور قبرص کے درمیان پروازیں اُس وقت معطل کر دی گئیں جب ایک ڈرون طیارے نے برطانوی فوجی اڈے ( آر اے ایف اکروتیری) کے رن وے کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد بجٹ ایئرلائن ایزی جیٹ نے برطانیہ اور قبرص کے درمیان اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ برٹش ایئر ویز نے بھی متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر نے بتایا کہ یہ اڈہ برطانیہ کے باہر رائل ایئر فورس (آر اے ایف) کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ دوپہر کے قریب سائرن بجنے کے بعد جنگی طیاروں کی پرواز کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ برٹش ایئرویز نے لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سروس منسوخ کرنے کے علاوہ عمان، ابوظہبی، بحرین، دبئی، دوحہ اور تل ابیب کے لیے 5 مارچ تک کی پروازیں بھی منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ