خلیجی ملک بحرین میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد اہم آئل ریفائنری کے علاقے سے دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رائٹرز کے مطابق دارالحکومت کے قریب واقع آئل ریفائنری کی سمت سے گہرا دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سِترا کے علاقے میں ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں کچھ افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بحرینی وزارتِ صحت کے مطابق بحرین کے جزیرے سترا پر ایرانی ڈرون حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔ یہ ریفائنری بحرین کی سب سے بڑی آئل ریفائنری سمجھی جاتی ہے اور ملک کے توانائی کے شعبے میں نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ نقصان اور زخمیوں کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام فعال ہے، میزائل حملوں کو روکا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے اربیل ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ