International

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردی کی سرپرست تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا : آسٹریلیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردی کی سرپرست تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا : آسٹریلیا

آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اُن کے ملک نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ خفیہ اداروں کے اُس جائزے کے بعد کیا گیا جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے آسٹریلیا میں یہودیوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ 26 اگست کو آسٹریلیا نے ایران پر دو یہود مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا، جن میں سڈنی اور میلبرن میں دانستہ طور پر آگ لگانے کے واقعات شامل تھے۔ اُس وقت آسٹریلیا نے تہران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن کی مہلت بھی دی تھی، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد اس نوعیت کا پہلا اقدام تھا۔ اسی طرح آسٹریلیا نے اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلا لیا تھا اور تہران میں اپنی سفارت کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی تھیں۔ تہران میں آسٹریلیا کا سفارت خانہ 1968 سے موجود ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments