International

ایرانی خودمختاری کیخلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں، اردوان

ایرانی خودمختاری کیخلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں، اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں۔ ایک بیان میں ترک صدر نے ایران پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس پر افسردہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی خودمختاری کے خلاف کیے گئے حملے قابل مذمت ہیں، فریقین سے خون ریزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ حملے رُکوانے کے لیے ترکیے ہر طرح کی کوشش کرے گا، فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں بڑھا دی ہیں۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ برادر خلیجی ممالک پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے بھی ناقابل قبول ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments