امریکا نے ایران کے جوابی حملوں میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئر کا کہنا ہے کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران کی کارروائیوں کے دوران ‘اضافی نقصان’ اٹھانا پڑے گا۔ کین نے آپریشن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی اہلکاروں سے اظہار تعزیت کی۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران زخمی ہونے کے بعد ایک چوتھا امریکی فوجی اہلکار "اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا” تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اضافی نقصان کی توقع ہے اور ہمیشہ کی طرح، ہم امریکی نقصانات کو کم کرنے کے لیے کام کریں گے۔” ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس آپریشن میں بحریہ، میرین کور، ایئر فورس، اسپیس فورس اور کوسٹ گارڈ شامل ہیں جو اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون میں کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 4 امریکی ہلاک ہوئے ہیں جس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے تاہم نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ