اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملوں میں 13 شہری ہلاک اور 1900 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کر دی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 13 شہری ہلاک جب کہ 1900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 157 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ جب کہ اسپتالوں میں اب بھی 112 افراد داخل ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی ریسکیو سروسز کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ایرانی کے تازہ میزائل حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایک درجن سے زائد مقامات پر میزائل یا اس کے ٹکڑے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر ہونے والے اثرات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وارہیڈ نصب تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ