ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جان بچانے کے لیے اسرائیلی شہری شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، میزائل حملوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر چھپنے والے اسرائیلی شہریوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 200 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کے لیے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ ادھر پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔
Source: social media
بشار الاسد کی روانگی کا انتظام روس نے کروایا، معاملے کو بھائی سے بھی خفیہ رکھا گیا
'ان کے پاس جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا تھا‘، بشارالاسد کے محل میں جانیوالے شامی نوجوان نے کیا دیکھا؟
حماس رہنما خالد مشعل کے سوتیلے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا
پیوٹن کے معاون اور روسی میزائل بنانے والے شخص کی لاش برآمد
نائجر؛ فوجی حکومت نے جعلی خبروں پر بی بی سی پر پابندی لگا دی
روس نے شام کیلئے گندم کی برآمد معطل کردی
کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی
شام میں ترکیے کا سفارتخانہ 12 برس بعد دوبارہ کھل گیا
یوکرین کا روس میں تیل ذخیرہ کرنے والے علاقے میں ڈرون حملہ
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، ایمازون اور میٹا کا ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان
مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا، مواخذے کی تحریک کامیاب
اوپن اے آئی کے سابق ملازم کی خودکشی
بشار الاسد نے بھائی کو بھی فرار کا نہیں بتایا، دو کزنوں کو المناک انجام پر چھوڑ دیا
ترکیہ کا 12 سال کے وقفے کے بعد شام میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان