International

ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا: پاسدارنِ انقلاب

ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا: پاسدارنِ انقلاب

ایران کے پاسدارنِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے کردستان میں کرد مسلح گروپوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی نے 3 سرحدی صوبوں میں کرد جنگجوؤں کے ایران میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ 1ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی کہا تھا کہ امریکی فوج تو ایران کے خلاف باغیوں کو مسلح نہیں کر رہی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکی حکومت کے دیگر حصے ممکنہ طور پر اس کام میں شریک ہوں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرئیل پچھلے 1 سال سے کرد ملیشیا کو مسلح کر رہے تھے اور نجف کے صحرائی علاقے میں 4 سے 7 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کردوں کے لیے اسلحہ گرایا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments