امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران میں ’بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں‘ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ایرانی حکومت کی طرف سے لاحق خطرات کو ختم کیا جا سکے۔ وہ امریکہ فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران میں جاری آپریشن کے مقاصد ’واضح‘ ہیں، جن میں ’ایران کی میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنا‘ اور ’ان کی بحریہ کو نیست و نابود کرنا‘ شامل ہے، اس کے علاوہ انھیں کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا بھی مقصد ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ’اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گرد افواج کو اسلحہ، فنڈز اور ہدایات فراہم کرنا جاری نہیں رکھ سکتا۔‘ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’آج ملک ان چار امریکی فوجیوں کے لیے سوگ منا رہا ہے جو کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ان کی یاد میں ہم اس مشن کو زبردست اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھتے ہیں تاکہ اس دہشت گرد حکومت کے خطرے کو کچل سکیں جو امریکی عوام پر مسلط ہے۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ پہلے ہی اپنے وقت کے اندازوں سے ’کافی آگے‘ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدا میں چار سے پانچ ہفتوں کا تخمینہ لگایا گیا تھا، لیکن انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ’اس سے کہیں زیادہ دیر تک جانے کی صلاحیت ہے۔‘ یہ تقریب اصل میں تین امریکی فوجیوں کو بعد از مرگ امریکی میڈل آف آنر دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جنہوں نے 1945 کی جرمنی، ویتنام اور افغانستان کی جنگوں میں ’غیر معمولی بہادری اور جرات‘ کا مظاہرہ کیا تھا۔ تقریب میں موجود صحافیوں میں اس بات پر کافی تجسس ہے کہ آیا انھیں یہ پوچھنے کا موقع ملے گا کہ صدر نے ابھی یہ جنگ شروع کرنا کیوں ضروری سمجھا۔ یا پھر یہ کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ ایران میں فتح کس شکل میں نظر آئے گی؟
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ