International

ایرانی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں یوکرین کی طرح مانگنے کی ضرورت نہیں، عراقچی کا زیلنسکی کو جواب

ایرانی اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں یوکرین کی طرح مانگنے کی ضرورت نہیں، عراقچی کا زیلنسکی کو جواب

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے حالیہ بیانات پر اپنے شدید ردِعمل میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے تہران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی اپیل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اب یقیناً ان پریشان حال مسخروں سے اکتا چکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا یہ بیان زیلنسکی کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واشنگٹن سے ایران پر حملہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ عراقچی نے زور دے کر کہا کہ ایرانی عوام اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں اور انہیں مدد کے لیے آپ کی طرح غیر ملکیوں کے آگے گڑگڑانے کی ضرورت نہیں۔ عراقچی نے زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ (زیلنسکی) اپنے کرپٹ جرنیلوں کی جیبیں بھرنے اور اس نام نہاد غیر قانونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اور یورپی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بہا رہے ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے لیکن دوسری طرف وہ خود اسی چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر امریکی حملے کی ڈھٹائی سے دعوت دے رہے ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور یوکرین کے حالات اور مؤقف میں بنیادی فرق ہے، ان کے بقول یوکرینی فوج غیر ملکی امداد اور کرائے کے جنگجوؤں کے سہارے قائم ہے، جبکہ ایران اپنی سلامتی کی ضمانت دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بیرونی مدد پر انحصار نہیں کرتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بیرونی سرپرستی کا محتاج نہیں اور ایرانی قوم بخوبی جانتی ہے کہ اپنے ملک کا تحفظ کس طرح کرنا ہے۔ ان کے مطابق خود انحصاری ایران کی قومی دفاعی حکمتِ عملی کی بنیاد ہے، نہ کہ دوسروں پر انحصار۔ ایرانی وزیر خارجہ نے صدر زیلنسکی پر مغربی امداد کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ اور یورپ کے ٹیکس دہندگان کی جانب سے دی جانے والی رقم اپنے اصل مقصد کے بجائے بدعنوان یوکرینی جرنیلوں کی جیبیں بھرنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments