International

ایران، یورپ کے لیے خطرہ قرار، نیٹو نے امریکی حملوں کی حمایت کردی

ایران، یورپ کے لیے خطرہ قرار، نیٹو نے امریکی حملوں کی حمایت کردی

سیکریٹری جنرل مارک رٹے کا کہنا ہے کہ نیٹو ایران کے خلاف امریکی حملوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے کہا کہ ایران یورپ کے لیے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے، نیٹو جنگ میں براہ راست شامل نہیں، یورپی اتحادی امریکا کو کلیدی مدد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی مدد کے بغیر ایران کے خلاف مہم چلانا واشنگٹن کے لیے مشکل ہوتا ہے، ترکیہ میزائل آنے کا واقعہ فی الحال نیٹو کے آرٹیکل 5 کو متحرک کرنے کی وجہ نہیں بنتا۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اس آرٹیکل کی بات نہیں کررہا، دشمنوں نے دیکھ لیا ترکیہ آنے والے میزائل کو کیسے بروقت نشانہ بنایا ہے۔ مارک رٹے نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیٹو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور چوکنا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments