International

ایران : تہران میں سڑک کا نام یحیی السنوار سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس

ایران : تہران میں سڑک کا نام یحیی السنوار سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس

تہران کی بلدیاتی کونسل کے ترجمان علی رضا نے دار الحکومت کے زون 6 میں واقع سڑک "بیسٹن اسٹریٹ" کا نام بدل کر "یحیی السنوار اسٹریٹ" رکھنے کی کارروائی روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے سابق سربراہ یحیی السنوار 17 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق دار الحکومت میں مذکورہ اسٹریٹ کو السنوار کے نام سے موسوم کرنے کا عمل روک کر اسے مزید غور کے لیے بلدیاتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی کے پاس دوبارہ بھیج دیا گیا ہے۔ تہران کی بلدیاتی کونسل کے ترجمان نے باور کرایا کہ سڑکوں اور گلیوں کو کسی کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ زیادہ باریک بینی سے غور و خوض کا متقاضی ہوتا ہے، لہذا فی الوقت 'بیسٹن اسٹریٹ' کا نام تبدیل کر کے 'یحیی السنوار اسٹریٹ' نہیں رکھا جا رہا۔ اس سے قبل تہران کی بلدیاتی کونسل نے منگل کے روز 'بیسٹن اسٹریٹ' کے نام کو "یحیی السنوار" کے نام سے موسوم کرنے کے لیے ووٹنگ کی تھی۔ کونسل کے ترجمان علی رضا نے گلی کا نام "یحیی السنوار" کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا جواز پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسٹریٹ تاریخی حیثیت کے حامل کوہِ بیستون کے نام سے موسوم ہے۔ اس پہاڑ کا ذکر ایران کی قدیم تاریخ اور ادب میں کئی جگہ ملتا ہے۔ لہذا ایرانی اور اسلامی ثقافت اور شناخت کے اہتمام میں "بیسٹن اسٹریٹ" کا نام برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کوہِ بیستون اسلام سے قبل فارس کی قومی علامتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس پر نقش تحریر تقریبا 520 قبل مسیح میں ہخامنشی بادشاہ داریوس سے متعلق ہے۔ یہ تحریر داریوس کی اپنے حریفوں کے خلاف فتوحات کو دستاویزی طور پر محفوظ کرنے اور ہخامنشی سلطنت میں اس کے اقتدار کو مستحکم بنانے کے لیے نقش کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments