تل ابیب(3 مارچ ): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے ایک متنازع بیان دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو شمالی کوریا کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ خطرناک ملک قرار دیا ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے اسرائیل اور ایران کی جنگ کو اچھائی اور برائی کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں برے لوگوں سے لڑ رہے ہیں اور ہم خود اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس تنازع میں گھسیٹا ہے، بلکہ ان کا اصرار تھا کہ تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکا دونوں کو لاحق خطرے کے باعث یہ آپریشن کیا گیا۔ نیتن یاہو نے ایران کے خطرے کی شدت پر زور دیتے ہوئے اسے شمالی کوریا سے کئی گنا بڑا خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ