International

ایران سے فوراً نکل جائیں، پولش وزیر اعظم کا اپنے شہریوں کو ایمرجنسی ہدایت

ایران سے فوراً نکل جائیں، پولش وزیر اعظم کا اپنے شہریوں کو ایمرجنسی ہدایت

وارسا (19 فروری ): پولینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پولش وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے آج جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ شہری فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور کسی بھی حالت میں اس ملک کا رخ نہ کریں۔ انھوں نے حالت کی سنگینی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے چند گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ رہے۔ ٹسک نے وارسا کے قریب قصبے زیلونکا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’براہِ کرم فوری طور پر ایران چھوڑ دیں اور کسی بھی صورت اس ملک کا سفر نہ کریں۔ میں کسی کو خوف زدہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ میرا اشارہ کس طرف ہے۔ تصادم کا امکان بالکل حقیقی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے خبردار کرتے ہوئے پولینڈ کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس انتباہ کو سنجیدگی سے لیں، کیوں کہ انخلا کا موقع تیزی سے ختم ہو سکتا ہے، یہاں تک کہ چند یا دس بارہ گھنٹوں بعد ہو سکتا ہے کہ انخلا ممکن ہی نہ رہے۔ ٹسک نے کہا کہ ماضی میں انخلا سے متعلق وارننگز کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے سنگین نتائج سامنے آئے۔ انھوں نے کہا ہمارے تلخ تجربات ہیں، کچھ لوگ ایسی اپیلوں کو کم اہمیت دیتے ہیں۔ ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تل ابیب ایران کے ساتھ ایک اور فوجی محاذ آرائی کے قریب ہیں، حالاں کہ تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات بھی جاری ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ جنگ ہوئی تھی، اس دوران امریکا نے ایران کے تین جوہری مقامات پر بمباری کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments