ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے داغا گیا بیلسٹک میزائل نیٹو دفاعی نظام نے روک دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ نیٹو فضائی دفاع نے میزائل کو ترکیہ حدود میں داخلے سے پہلے تباہ کیا، میزائل عراق اور شام کے فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکیہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ترکیہ اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، خود مختاری کی خلاف ورزی پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے ایران پر ٹوماہاک میزائل برسائے تھے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی ، یہ حملے اسرائیل کے ساتھ مل کر کیے گئے ۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید شدت آگئی ، امریکی بحریہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جسے "ایپک فیوری” کا نام دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں امریکی بحریہ کے خوفناک حملوں کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ شیئر کی گئی 57 سیکنڈ کی ویڈیو نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے، جس میں میزائلوں کو اپنے اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ