جمعرات کو اسرائیل کے شہر یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دھماکے اُس وقت ہوئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے ایران سے فائر کیے گئے میزائلوں کا پتہ لگایا۔ فوج نے ٹیلی گرام پوسٹ میں لکھا کہ ’حال ہی میں، اسرائیلی دفاعی فوج نے ایران سے ریاست اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی شناخت کی۔ دفاعی نظام خطرے کو روکنے کے لیے فعال ہیں۔‘ دریں اثنا، ایران کی فوج نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی اڈوں اور ملک کی سکیورٹی سروس شِن بیٹ کو نشانہ بنایا۔ سرکاری ٹی وی پر نشرکردہ بیان میں فوج نے کہا کہ صہیونی حکومت کے پامچیم اور اوودا ہوائی اڈے اور شِن بیٹ کا ہیڈکوارٹر ایران کی فوج کے ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ