International

ایران: پرتشدد مظاہروں میں ہلاک شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے، وزارت صحت

ایران: پرتشدد مظاہروں میں ہلاک شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے، وزارت صحت

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 8 اور 9 جنوری کو پُرتشدد مظاہروں میں ایران کی سڑکوں پر 30 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہروں پر شدید فائرنگ کی، اس دوران لاشیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔ ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ لاشیں اٹھانے کے لیے ریاست کے پاس باڈی بیگز کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا، 8 اور 9 جنوری کو لاشیں اٹھانے کے لیے بڑے ٹریلرز کا استعمال کیا گیا۔ دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران میں 5 ہزار 459 اموات کی تصدیق کی اور مزید 17 ہزار 31 افراد سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments