International

ایران پر پہلا حملہ اسرائیل کرے تو بہتر ہو گا، ٹرمپ کو مشیروں کی تجویز

ایران پر پہلا حملہ اسرائیل کرے تو بہتر ہو گا، ٹرمپ کو مشیروں کی تجویز

واشنگٹن : صدر ڈونلڈٹرمپ کو وائٹ ہائوس میں ایران اور روس یوکرین پر انٹیلی جنس بریفنگ دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کے تیسرے دور پر بھی بریفنگ دی گئی ہے جو آج ہو رہے ہیں۔ ٹرمپ کو مشیروں نے تجویز دی ہے کہ ایران پر پہلا حملہ اسرائیل کی جانب سے ہو تو بہتر ہو گا کیونکہ اسرائیلی حملہ ایران کو جوابی کارروائی پر مجبور کرے گا جس سے جوابی کارروائی کےلیے امریکا میں حمایت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ پہلے امریکا یا اس کے اتحادی پر حملہ ہو تو زیادہ امریکی عوام جنگ برداشت کرنے کو تیار ہوں گے۔ امریکی اخبار پولیٹیکو کا دعویٰ ہے کہ رائے شماری میں امریکی عوام ایران میں قیادت کی تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں واشنگٹن میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے سفارتی حل کی امیدیں ماند پڑ رہی ہیں۔ ٹرمپ کو تجویز دی گئی ہے کہ اسرائیل پہلے حملہ کرے پھر جوابی کارروائی پر امریکی حملوں کو سیاسی جواز مل جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments