International

ایران پر کسی بھی حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،متحدہ عرب امارات

ایران پر کسی بھی حملے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے،متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔ متحدہ عرب امارات نے موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خود مختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments