ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی مسلسل تیسرے روز بم باری جاری ہے۔ اس کے تناظر میں اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ایران میں کیے جانے والے حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فضائیہ نے بھرپور یلغاروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور پورے ایران میں میزائل لانچنگ پیڈز کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک حملوں کی زد میں 131 شہر آئے ہیں اور ملک میں 555 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے تیسرے دن پیر کو مغربی ایران میں کئی رہائشی عمارتیں میزائلوں کا نشانہ بنیں، جبکہ ایران خلیجی ممالک کے شہروں پر بم باری کے ذریعے جوابی کارروائی کر رہا ہے۔ ایران نے آج صبح قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین پر میزائلوں اور ڈرونز کی نئی لہر داغی ہے۔ "فارس" نیوز ایجنسی کے مطابق سنندج شہر کو دشمن کے میزائلوں نے نشانہ بنایا جس سے پولیس اسٹیشن کے قریب کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور کم از کم دو شہری ہلاک ہوئے۔ وسطی ایران کے صوبے یزد پر بھی امریکی و اسرائیلی حملے ہوئے ہیں۔ سرکاری میڈیا نے مغربی ایران پر حملوں میں تین ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔ صوبہ یزد کے نائب گورنر اسماعیل دہستانی نے "ارنا" نیوز ایجنسی کو بتایا کہ آج علی الصبح اردکان اور یزد شہروں کے ساتھ ساتھ مہریز اور یزد کے درمیانی علاقے میں چھ مقامات کو امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ صوبہ مشرقی آذربائیجان میں کرائسز مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل مجید فرشی نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران شمال مغربی ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا نے صوبہ فارس پر ہونے والے حملوں میں 35 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دی ہے۔ ایرانی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے کویت میں امریکہ کے علی السالم فضائی اڈے اور بحر ہند میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران بری اور بحری افواج کے میزائل یونٹوں نے کویت میں امریکی فضائی اڈے اور شمالی بحر ہند میں دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 15 کروز میزائل استعمال کیے گئے۔ اسی دوران پیر کی صبح بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔ وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے علاقے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتوار کے روز وسطی اسرائیل میں ایک ایرانی میزائل براہِ راست ایک عمارت پر گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 11 لا پتا ہو گئے تھے، جبکہ شام کے وقت بیت المقدس کے علاقے میں ہونے والے حملے میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ